گلگت بلتستان کے عوام کوبہت جلدمنظوری کے بعد3Gاور 4G کی سہولت فراہم کر دیں گے، ڈائریکٹر جنرل ایس سی او

بدھ 14 دسمبر 2016 16:45

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل ایس سی اوعامر عظیم باجوہ نے کہا ہے کہ3Gاور 4Gمنظوری کے مراحل میں ہے،جس کے لئے ایس سی او نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جس دن منظوری ملے گی اسی دن گلگت بلتستان کے عوام کو 3G اور4Gکی سہولت فراہم کر دیں گے، ایس سی او نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اپنی خدمات کے 40 سال پورے کئے ہیںاور عوام کو بہتر سہولت کی فرہمی کے لئے مسلسل جدودجہد کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت میںایس سی او کے نئے لوگو کی پردہ کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او کی ترقی میں اس کے شہیدوں کا لہو شامل ہے،پاک چائنا آپٹیکل فائبر کا منصوبہ35%مکمل ہو چکا ہے اور اگلے سال ستمبر تک اس منصوبے کو مکمل کر لیں گے جس سے گلگت بلتستان کو براہ راست فائدہ حاصل ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اگلی6 سے 8 ماہ تک پورے شاہراہ قراقرم پر ایس سی او 100فیصد موبائل سروس فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے پاس جمع شدہ ریونیو حکومت پاکستان کو جاتا ہے،عوام کو بہتر سروس مہیا کرنے کے لئے نئی ٹیکنالوجی شامل کی گئی ہے،ہم نفع نقصان کو نہیں دیکھتے ہمارا بنیادی مقصد عوام کی خدمت ہے۔