ماہی گیروں کی فلاح وبہبود کے لئے فشنگ کے لائسنس کا نظام مزید بہتر بنایا جائے گا ،محمد علی ملکانی

جھیلوں اور میٹھے پانی کے ذخائر کا سیٹلائٹ اور جیولوجیکل سروے کرایا جائے گا،غلام حسین میمن کی وفد سے گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک وفشریز محمد علی ملکانی نے واضح کیا ہے کہ حکومت سندھ ماہی گیروں کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس بنیادوں پر مثبت اقدامات کررہی ہے ۔ٹھیکیداری نظام کے خاتمے کے قانون پر مکمل عملدرآمد کے لئے لائسنس کے نظام مو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پاکستان فش فورک کے 15رکنی وفد جس کی قیادت چیئر مین محمد علی شاہ کررہے تھے سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی سیکریٹری لائیو اسٹاک غلام حسین میمن ،ڈائریکٹر جنرل فشریز غلام محمد مہر ،ڈائریکٹر فشریز ظہور عباس اور پاکستان فشرفوک فورم کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔

ملاقات کے دوران چیئر مین پاکستان فشرفوک فورم کے نمائندوں نے سندھ میں جھیلوں پر بااثر افراد کی طرف سے قبضہ ،پانی کی کمی ،نکاسی اب ،لائسنس نظام پر عملدرآمد جھیلوں اور دیگر میٹھے پانی کے ذخائر مناسب سروے ،ماہی گیروں کی بہترزندگی ،سہولیات تما م اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ روابط و مشترکہ حل کے لئے اقدامات پر عملدرآمد سمیت دیگر مسائل ومعاملات پر تفصیلی آگاہی دی ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر لائیو اسٹاک فشریز محمد علی ملکانی نے تمام مسائل اور معاملات کو ہمدردی سے سنا اور یقین دھانی کرائی کہ حکومت سندھ پہلے ہی ماہی گیروں کی مشکلات کا اندازہ کرتے ہوئے سندھ اسمبلی سے ٹھیکداری نظام کے خاتمے کا بل منظور کرایا اور ماہی گیروں کو بنیادی سہولیات اور ان کی طرز زندگی کو مزید بہتر کرنے کے لئے کئی منصوبوں پر مثبت طریقے سے کام کررہی ہے ۔

۔انہوں نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری بھی ماہی گیروں کے مسائل اور ان کی بہتری کے خواہش مند ہیں اور انہوں نے ترجیحی بنیادوں پر ان کی فلا وبہبود کے لئے واضح ہدایات دی ہیں ۔ صوبائی وزیر لائیو اسٹاک وفشریز محمد علی ملکانی نے حکومتی ترجیحات اور ماہی گیروں کی فلاح وبہبود کے لئے تعمیری پروگراموں کے بارے میں آگاہی دی کہ محکمہ فشریز جھیلوں کی سروے کے لئے سیٹلائٹ اور جیولوجیکل سروے کے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے گی اور تمام متعلقہ محکموں آبپاشی وبجلی ،ریونیو ،جنگلات ،زراعت اور دیگر سے رابطہ کرکے ماہی گیروں کی بہترزندگی اور سہولیات پہنچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہیں ۔

صوبائی سیکریٹری لائیو اسٹاک غلام حسین میمن نے کہا کہ تمام تعمیراتی اور فلاحی منصوبوں کے لئے جامع اقدامات کئے جائیں مقامی ماہی گیروں کو زیادہ سے زیادہ باہم سہولیات پہنچائی جاسکیں ۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل فشریز ودیگر افسران کو ہدایت کی کہ وہ جھیلوں اور میٹھے پانی کے ذخائر اور دیگر فشنگ کے ذرائع کا جائزہ اور ماہی گیروں کی فلاح وبہبود کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :