ایپکا پنجاب کے ملازمین کل سول سیکرٹریٹ کا گھیرائو کر کے دھرنا دینگے

مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا ، قافلوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری

بدھ 14 دسمبر 2016 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن پنجاب کے تمام اضلاع کے ملازمین کل ( جمعرات ) سول سیکرٹریٹ لاہور کا گھیرائو کریں گے اور اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی مظاہرے کے ساتھ ڈے اینڈ نائٹ دھرنا دیں گے ، پنجاب بھر سے قافلوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔ صدر ایپکا پنجاب حاجی محمد ارشاد چوہدری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مسلسل وعدہ خلافیوں کے خلاف ایپکا کی جانب سے شیڈول کے مطابق آج ( جمعرات ) صبح 10 بجے سول سیکرٹریٹ چوک لاہور میں احتجاج و ڈے اینڈ نائٹ دھرنا دیاجائے گا جسکی قیادت میرے ساتھ صدر ایپکا لاہور ڈویژن لالہ محمد اسلم و دیگر عہدیدران کریں گے۔

احتجاجی دھرنے میں پنجا ب بھر کے تمام اضلاع کے ملازمین زیر قیادت ضلعی صدورقافلوں میں شریک ہونگے جبکہ لاہور کے تمام یونٹس کے ہزاروں ملازمین زیر قیادت محکمانہ صدورشرکت کریں ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب سے اپیل کی جائے گی کہ وہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شمائل احمد خواجہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو بجھوائی جانے والی سمری اور زعیم قادری ، چیف سیکرٹری پنجاب کے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے ایپکا کے جائز درج بالا مطالبات کو فی الفور منظور کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ گیر احتجاجی دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک حکومت سرکاری ملازمین کے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری نہیںکر دیتی۔ ضلعی صدور ایپکا ملتان، خانیوال، ساہیوال، وہاڑی، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، مظفر گڑھ، رحیم یا ر خان،لیہ، راجن پور،لودھراں،جھنگ ، سرگودھا، راولپنڈی، جہلم و اٹک کی جانب سے اطلاع موصول ہو رہی ہیں کہ اُن کے قافلے احتجاج میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :