برسبین میں یاسرشاہ اوروہاب ریاض پریکٹس سیشن کے دوران الجھ پڑے، ٹیم مینجمنٹ نے دونوں کو گرائونڈ سے باہر بھجوا دیا

فٹبال کھیلتے ہوئے دونوں کے درمیان معمولی بات پرتلخ کلامی ہوئی، معمولی واقعہ تھا ، ٹیم کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ‘ ٹیم انتظامیہ

بدھ 14 دسمبر 2016 16:40

برسبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) آسٹریلیا میں پریکٹس سیشن کے دوران قومی کرکٹرز یاسر شاہ اور وہاب ریاض وولن گابا میں الجھ پڑے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے شہربرسبین کے وولن گابا اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا پریکٹس سیشن جاری تھا کہ فٹبال کھیلتے ہوئے یاسرشاہ اوروہاب ریاض کے درمیان معمولی بات پرتلخ کلامی ہوگئی ، اس سے پہلے کہ معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچتا وہاں موجود دیگر کھلاڑیوں اورٹیم انتظامیہ نے بیچ بچا ئو کرایا، ٹیم مینجمنٹ نے دونوں کھلاڑیوں کو گرائونڈ سے باہر بھجوادیا۔

برسبین میں موجود ٹیم انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معمولی واقعہ تھا اور کھلاڑیوں کے درمیان ایسا ہو جاتا ہے ، اس کا ٹیم کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان سیریزکا پہلا ٹیسٹ میچ آج ( جمعرات ) سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :