نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ اے ڈی خواجہ

سندھ پولیس نے سی پیک منصوبے کو محفوظ بنانے کے لئے آرمی کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔ آئی جی سندھ

بدھ 14 دسمبر 2016 16:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے کی حفاظت کے لئے سابق فوجی اہلکاروں کے دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو کراچی میں شہید بے نظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر میں ایلیٹ کورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لئے سی پیک منصوبہ نہایت اہمیت کا حامل ہے، سندھ پولیس نے سی پیک منصوبے کو محفوظ بنانے کے لئے پاکستان آرمی کے ساتھ ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں1100 سے زائد سابق فوجی اہلکاروں کو سی پیک کی سیکیورٹی کے لئے شامل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس میں ہونے والی بھرتیاں میرٹ پر ہو رہی ہیں، اس سے قبل وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے ۔ایلیٹ کورس کے 31 ویں اور اگلیٹ کورس کے 33 ویں بیج کے پاس آئوٹ ہونے والے میں 707 اہلکاروں سمیت آرمی ریکروٹ کورس کے 384 جوانوں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :