وزیر اعظم نواز شریف 27دسمبر کو گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کے لئے گلگت آئیں گے،حافظ حفیظ الرحمن

بدھ 14 دسمبر 2016 16:40

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف 27دسمبر کو گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ اجلاس کی صدارت کے لئے گلگت آ رہے ہیں اورگلگت بلتستان کونسل کیلئے سال 2016-17کے بجٹ کی منظوری دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسی اجلاس میںو زیر اعظم گلگت بلتستان کے لئے 3Gاور 4Gکی منظوری دیں گے۔اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چند تکنیکی وجوہات کی بنا پر ابھی تک گلگت بلتستان کو 3G اور 4Gکی سہولیات ملنے میں تاخیر ہوئی ہے جن کو بہت جلد حل کر لیا جائے گا۔انہوں کے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کو گلگت بلتستان سے خصوصی وابستگی ہے۔

متعلقہ عنوان :