چین کا ڈیزائن کردہ فانوس مزار قائد پر نصب کر دیا گیا

صدر ممنون حسین 17دسمبر کو فانوس کی نقاب کشائی کریں گے فانوس کی تیاری میں 8.3کلوگرام سونا استعمال کیا گیا ہے

بدھ 14 دسمبر 2016 16:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) چین کا ڈیزائن کردہ فانوس مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر نصب کر دیا گیا ہے ، ہفتے کے روز صدر پاکستان ممنون حسین اس کی نقاب کشائی کریں گے ،1.2ٹن وزنی یہ حسین شاہکار 220ملین روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے اور اس کی تیار ی میں 8.3کلو گرام سونا استعمال کیا گیا ہے اس سے بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف آ رٹیکچرل ڈیزائن کمپنی لمٹیڈ نے تیار کیا ہے ، انسٹی ٹیوٹ چین کی طر ف سے اس منصوبے کی تیار ی اور نگرانی کا ذمہ دار تھا جبکہ نیشنل ہسٹری اینڈلٹریری ہیری ٹیج ڈیپارٹمنٹ پاکستان کی طرف سے اس کے نفاذ کیلئے ذمہ دار تھے ، اس فانون کی تنصیب چینی ماہرین کی ایک ٹیم نے 13اکتوبر کو شروع کی اور یہ کام 27نومبر کو شروع ہوا ، آخری ٹیسٹ کے بعد منصوبے کی تکمیل کے سرٹیفکیٹ پر 8دسمبر کو دستخط کئے گئے ،23میٹر طویل یہ خوبصورت فانوس جو آرٹس کا ایک نادر نمونہ ہے ، اس میں چار سطحوں پر میں 40لائٹس نصب کی گئی ہیں جبکہ 8لائٹس کرسٹل کی لڑیوں کی صورت میں لگائی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 1971ء میں جو فانوس مزار قائد پر نصب کیا گیا تھا وہ بھی چین نے بطو ر تحفہ پیش کیا تھا تا ہم ماحولیاتی اثرات کے باعث کئی دہائیوں گزرنے کے بعد اب اس کی چمک متاثرہو گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :