مال افسر کی تھانہ افضل پور اور منگلا تھانہ کی حدود میں کارروائیاں ‘ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 45ہزار کے جرمانے ‘تجاوزات مافیا کیخلاف بھی کارروائی ‘تحصیلدار کو تجاوزات ختم کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت

بدھ 14 دسمبر 2016 16:31

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) مال افسر کی تھانہ افضل پور اور منگلا تھانہ کی حدود میں کارروائیاں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 45ہزار کے جرمانے جبکہ تجاوزات مافیا کیخلاف بھی کارروائی تحصیلدار کو تجاوزات ختم کرکہ رپورٹ کرنے کی ہدایت،تفصیلات کے مطابق افسر مال میرپور چوہدری سہیل بشیر نے ہمراہ ریڈر چوہدری فرید رمضان کے ہمراہ تھانہ افضل پور کی حدود میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد مالک مالکان جنہوں نے اپنے کرایہ داروں کی رجسٹریشن نہیں کروائی تھی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انکو45ہزار جرمانے کئے جبکہ تھانہ منگلا کی حدود میں سرکاری رقبوں پر قابض لینڈ مافیا کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات مسمار کرتے ہوئے متعلقہ تحصیلدار کو ہدایات دیں کے اس واقع کی رپورٹ کریں افسر مال چوہدری سہیل بشیر نے تجاوزات مافیا کو بھی ہزاروں روپے جرمانہ کیا اور وارننگ دی کے کسی کو سرکاری رقبوں پر قبضوں اور تجاوزات کی اجازت نہیں دی جا ئیگی انھوں نے مزید کہا کے کرایہ داری ایکٹ اور لینڈ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں بھڑتی جا ئے گی ،کیونکہ کوئی قانون سے بالا تر نہیں ۔

متعلقہ عنوان :