ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چودھری غلام یاسین نے شہر کی صفائی مہم شروع کی ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘میرپور شہر میں صفائی سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ ہے

سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزاد کی صحافیوں سے بات چیت

بدھ 14 دسمبر 2016 16:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء)سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزاد نے کہا ہے کہ ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چودھری غلام یاسین نے شہر کی صفائی مہم شروع کی ہے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔میرپور شہر میں صفائی سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ ہے ۔ شہریوں کے اندر شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔

شہر کی صفائی کے لیے ہم سب کو محنت کرنا ہوگی ۔ دکاندار فٹ پاتھوں پر سامان نہ رکھیں ۔کوڑا کرکٹ کے لیے ڈسٹ بین اور شاپربیگ استعمال کیے جائیں ۔ سڑکوں پر کھلم کھلا جانوروں کو نہ چھوڑا جائے اس سے حادثات بھی ہوتے ہیں اور گندگی بھی پھیلتی ہے ۔میرپور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا نے چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

چودھری بابر شہزاد نے کہامیرپور کے شہری باشعور ہیں اور یہ تارکین وطن کا شہر ہے اس کو اسی معیار کا شہر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا اگر ہمارا شہر صاف ہو گا تو باہر سے آنے والوں پر بھی اچھا تاثر پڑے گا اور لوگ مختلف بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکیں گئے۔ انہوں نے میونسپل کارپوریشن کی صفائی مہم میں بنائی گئی ٹیم جس میں ایکسین بلدیہ امتیاز بٹ ، ایس ڈی او راجہ حفیظ الرحمن ، کے ڈی چودھری، انچارج کمیٹی راجہ شیراز احمد، چودھری طارق ، چودھری بشارت اور دیگر آفیسران اور صفائی والے عملے کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرپور میں پہلی دفعہ گرینڈ صفائی مہم کا آغاز ہوا ہے۔