سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرح نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کشمیریوں کے محسن ثابت ہوں گے ‘ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے

مسلم کانفرنس کے رہنما جازب چوہدری کی بات چیت

بدھ 14 دسمبر 2016 16:29

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے رہنما جازب چوہدری نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرح نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کشمیریوں کے محسن ثابت ہوں گے اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔جس طرح سابق آرمی چیف نے پاکستان کا سر دنیا میں فخر سے بلند کیا اسی طرح نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے سمیت سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور پاکستان کے اندرونی وبیرونی دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیاجازب چوہدری نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف تعیناتی احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

نئے سپہ سالار کی تعیناتی سے مسلح افواج پاکستان کے وقار میں اضافہ ہو گا۔جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کو لاحق خطرات سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اور مسلح افواج کا مورال بلند کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔کشمیریوں کو بھی نئے آرمی چیف سے بے حد توقعات وابستہ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے میں جنرل قمر جاوید باجوہ اہم کردار ادا کریں گے