برطانیہ اور یورپین یونین کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر موثر ردِ عمل ظاہر کرنا چائیے کیونکہ برطانیہ اور یورپین یونین انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے حامی اور علمبردار ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشاء میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی اور خطہ ہمہ وقت ایٹمی جنگ کے خطرات سے دوچار رہے گا

سابق وزیر اعظم و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی نوٹنگھم کے کشمیر ی نژاد لارڈ میئر محمد صغیر راجپوت سے با ت چیت

بدھ 14 دسمبر 2016 16:29

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و مسلم کشمیر کانفرنس کے سربراہ سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کہا کہ برطانیہ اور یورپین یونین کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر موثر ردِ عمل ظاہر کرنا چائیے کیونکہ برطانیہ اور یورپین یونین انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کے حامی اور علمبردار ہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشاء میں پائیدار امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی اور خطہ ہمہ وقت ایٹمی جنگ کے خطرات سے دوچار رہے گا وہ گذشتہ روزپی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس میر پور میںپاکستان کے دورے پر آئے ہو ئے برطانوی شہر نوٹینگھم کے کشمیر ی نژاد لارڈ میئر محمد صغیر راجپوت سے با ت چیت کر رہے تھے جنہو ں نے ایک وفد کے ہمراہ اُن سے ملاقات کی آزاد کشمیر میں سماجی ترقی کے لیے مصروف عمل معروف پاکستانی این جی او پاکستان کونسل فار سوشل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری ، کونسل کے ڈائریکٹر محمد رمضان مصطفا ئی ،مسلم لیگ (ن)کے رہنما عبد الغفور قریشی، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما قیوم قمراور عبد الشکور مغل بھی اس موقعہ پر موجود تھے اُنہوں نے کہا کہ برطانیہ خصوصا لیبر پارٹی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرئے کیونکہ برصغیر کی تقسیم کے موقعہ پر برطانوی اقتدار کی وجہ سے برطانیہ بھی کہیں نہ کہیں مسئلہ کشمیر کا ایک فریق ہے لہذا مسئلہ کشمیر کو دو ملکوں کے درمیان سرحدی تنازعہ کے طور پر نہ لیا جا ئے بلکہ اس کو لاکھوں کشمیریوں کے بنیادی حقوق اور ایک انسانی مسئلے کے طور پر لیا جا ئے سردار عتیق احمد خان نے مذید کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل اور پاکستان کی اقتصادی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور بیروں ملک خصوصاًً برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہیںاُنہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے اپنی محنت اور دیانت داری سے نا صرف خود شاندارسماجی حثیت حاصل کی بلکہ کشمیریوںاور پاکستان کا نا م بھی روشن کیا اُنہوں نے کہا کہ کشمیری نژاد سیاست دان اور عام شہری درحقیت برطانیہ میں کشمیریوں کے حقیقی وکیل اور اُن کے بنیادی حقو ق کے محافظ ہیں اُنہوں نے زور دیا کہ کشمیر ی نژاد سیاست دان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں رواہ رکھے جانے والے ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر نہ صرف احتجاج کریں بلکہ برطانیہ اور یورپی ممالک میں اِن کے خلاف موثر تحریک چلائیں اور عوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کریں اس موقعہ پر اُنہوں نے لارڈ میئر محمد صغیر راجپوت کی سیا سی و سماجی خدما ت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ بطور مئیر اُن کا انتخاب اُن کی بلا امتیاز عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے لارڈ میئر نے اس موقعہ پر سردار عتیق احمد خان کونوٹینگھم سٹی کونسل کا بیج بھی لگایا