محبوبہ مفتی کے آبائی علاقہ بجبہاڑہ میں مجاہدین کا فورسز پر حملہ‘ جھڑپ میں بی ٹیک کے طالب علم کی شہادت کے بعد عوام مشتعل ہو گئے‘ فورسز کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ‘ کئی علاقوںمیں مظاہرے
سوپور میںبھارتی فورسز کا کریک ڈائون ‘ناکہ بندی، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل، خواتین کے جلوس پر شیلنگ، متعدد زخمی
بدھ 14 دسمبر 2016 16:29
(جاری ہے)
باسط کی شہادت کی خبر پھیلتے ہی بجبہاڑہ، کنل ون، بیورہ، سری گفوارہ اور دیگر علاقوں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور فورسز کے خلاف مظاہرے شروع کر دیئے۔
ادھربومئی سوپور میں بھارتی فورسز نے بستی کا کریک ڈائون شروع کرنے کے بعد گھروں میں گھس کر تلاشیاں لیں۔ جبکہ علاقہ میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسزمعطل کر دی گئیں۔ اس سے قبل سوپور اور اس کے گردنواح میں 159ویں روز بھی ہڑتال رہی۔تمام کاروباری ادارے بندجبکہ نجی اور مسافر ٹرانسپورٹ کی نقل وحرکت متاثر رہی۔ حریت کلینڈر کے مطابق خواتین کے احتجاجی جلوس کے پیش نظر قصبہ کے کچھ حساس علاقوںمیں جن میں بٹہ پورہ ،شاہ درگاہ چوک ،مین چوک،مین بازار،تحصیل روڈ اور چھان کھن کی ناکہ بندی کر دی گئی۔ مرکزی جامع مسجد سوپور کے احاطے میں سینکڑوں خواتین جمع ہوئیں اور ایک احتجاجی جلوس نکالا۔جلوس میں خواتین اسلام و آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے بلند کر رہے تھے۔جلوس جامع مسجد سے مین چوک سوپور تک پیش قدمی کرنے لگا اسی دوران مظاہرین میں کچھ نوجوان نمودا رہوئے اور فورسز پر پتھراوشروع کیا۔فورسز نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے وہاں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا۔کئی خواتین زخمی ہو گئیں۔۔ادھر قصبہ کے دوسرے علاقوں ڈاون ٹاون اور عشہ پیر میں نوجوان نمودار ہوئے اور پتھراو شروع کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.