گوگل نے 2016کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے وا لے مو ضوعات کا اعلان کر دیا

بدھ 14 دسمبر 2016 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) گوگل نے 2016ء کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے موضوعات کا اعلان کردیا ۔ان موضوعات کوایک منفرد پس منظر میں اجتماعی طور پر google.com.pk پر دیکھا گیا جوسال کے دوران ہونے والے واقعات، ٹاپ نیوزمیکرز اورمشہور رجحانات کوپیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

google.com.pk پر تلاش کیے جانے والے رجحان سازموضوعات میں کرکٹ اسکور، پی ایس ال شیڈول 2016ء ، پی ٹی وی اسپورٹس لائیو، یورو 2016ء ، پاک بمقابلہ انگلینڈ، آئی فون 7، بگ باس 9، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیڈول 2016ء ، سلطان اور اولمپک گیمز ریو 2016ء شامل ہیں جبکہ google.com.pk پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات میں قندیل بلوچ، امجد صابری، عبد الستار ایدھی، ڈونلڈ ٹرمپ، مومنہ مستحسن، ممتاز قادری، پریتوشہ بینر جی، ہلیری کلنٹن، میلینیا ٹرمپ اور ڈی جے براوو شامل ہیں ۔

ان نتائج سے پاکستان کے لوگوں کو کن موضوعات کے بارے میں تجسس ہے، اس کا پتا چلتا ہے۔اس کے علاوہ گوگل سرچ ٹولز ان موضوعات کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتا ہے جو 2016ء کے دوران عالمی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

متعلقہ عنوان :