کرکٹ آسٹریلیا کا آئندہ برس ایشز سیریز کے شیڈول کا اعلان، ایڈیلیڈ 2 دسمبر کو تاریخ کے پہلے ایشز ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا

بدھ 14 دسمبر 2016 16:16

کرکٹ آسٹریلیا کا آئندہ برس ایشز سیریز کے شیڈول کا اعلان، ایڈیلیڈ ..

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) کرکٹ آسٹریلیا (سی ای) نے آئندہ برس انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، ایڈیلیڈ اوول 2 دسمبر کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تاریخ کے پہلے ایشز ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

سی اے کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 23 نومبر کو گابا، برسبین سٹیڈیم میں ایک بار پھر ایشز سیریز کا آغاز ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 2 سے 6 دسمبر تک ایڈیلیڈ، تیسرا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ، چوتھا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 14 جنوری، دوسرا میچ 19 جنوری، تیسرا میچ 21 جنوری، چوتھا میچ 26 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 28 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :