پی آئی اے سانخہ حویلیاں ایک المناک واقعہ ہے ‘قیمتی جانوں پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے ‘حکومت کو واقعہ کی مکمل انکوائری عمل میں لانی چاہیے تاکہ ذمہ داروں کو کیفر کردار کردار تک پہنچایا جا سکے

مختلف سیاسی وسماجی وصحافی شخصیات رضوان الیاس ‘خالد مغل‘عرفان عباسی ایڈووکیٹ ‘طلحہ چوہدر ی و دیگر کی گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 16:16

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء)پی آئی اے سانخہ حویلیاں ایک المناک واقعہ ہے ۔قیمتی جانوں پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے حکومت کو واقعہ کی مکمل انکوائری عمل میں لانی چاہیے تاکہ ذمہ داروں کو کیفر کردار کردار تک پہنچایا جا سکے۔ماضی میں قومی ائیر لائن کے بے بہا ایسے ہی واقعات رونما ہوئے لیکن آج تک ان کی انکوائری سامنے نہیں آسکی ہے۔

حکومت سانخہ حویلیاں کے متعلق انکوائری مکمل کر کے منظر عام پر لائے اور ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائے اور مستقبل میں ایسے خونی واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہارمختلف سیاسی وسماجی وصحافی شخصیات رضوان الیاس عباسی،خالد محمودمغل،سردار عرفان عباسی ایڈووکیٹ ،طلہ چوہدر ی ،پاکستان پیپلز پارٹی اوور سیز رہنماچوہدری ساجد ایوب،قاضی منیب عرفان،حاجی چوہدری اقبال ڈھلوی،سہیم عزیز،چوہدری اویس،جازب چوہدری نے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ان رہنمائوںنے کہا کہ جنید جمشید ،ان کی اہلیہ سمیت جتنے بھی مسافر جہاز میں سوار تھے الله تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ انہیں تمام کو جنت الفرددس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔سانخہ حویلیاں نے پوری قوم کودکھی کیا ہے ۔مرنے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔حکومت پاکستان واقعہ سے متعلق اعلیٰ سطح کی انکوائری عمل میں لائے اور حقائق قوم کے سامنے اور مستقبل قریب میں ایسے واقعات کی روک کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں۔