ْمسلم کانفرنس 18 دسمبر کو چوہدری غلام عباس کی برسی میں بھرپور شرکت کرے گی‘ عبدالقیوم قمر

بدھ 14 دسمبر 2016 16:14

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قافلے بھرپور اندازمیں میرپور سے روانہ ہوں گے 18دسمبر قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباس ؒ کی برسی میں کارکنان آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پورے جوش وخروش سے شر کت کر کے ان کی لازوال خد مات کو خراج عقیدت پیش کریں گئے آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس کے کارکنان متحد ومنظم ہیں صدر جماعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ماضی کی روایت کو عوام کے سامنے لائیں گئے پاک بھارت مزاکرات مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر کبھی کامیاب نہیں ہو گئے پاکستان کی مضبوطی کیلئے قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباس کے نظریات اور افکار کو حکومتی سطح پر اجاگر کر نے کی سخت ضرورت ہے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کی حالیہ تقریبات میں کشمیریوں کی نمائید گی کر نا سب پر عیاں ہو گیا ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کی امنگوں کی ترجمان عالمی برادری میں کس کے پاس ہے تو وہ قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباسؒاور رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس قائد تحریک آزادی کشمیر مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان لاکھوں شہد ااور غازیوں کی عظیم سیاسی قوت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ہی ہے ان خیالات کا اظہار آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی قائد ین سابق امید وار قانون ساز اسمبلی عبدالقیوم قمر،نے میڈیا کے نمائید گان سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ تحریک حریت کو اجاگر کر نے میں میڈیا کا اہم کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو مظلوم کشمیریوں کی آواز کو عالمی دنیا تک پہنچانے میں ہر دور میں شاندار کردارادا کیا تو اندونی سطح پر مثبت تنقید سے رہنمائی کے نئے حالات پیدا کر نے میں کردارادا کیا قائد ملت رئیس الاھرار چوہدری غلام عباسؒ کا کردار تحریک حریت ، قیام پاکستان کیلئے دوقومی نظر یہ کا سبب ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں نے آگ اور خون کے دریار عبور کر رہے ہیں اور جب تک غاصب بھارت حق خودرادیت کا وعدہ پورا نہیں کرتا اسلامیان کشمیر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے پرچم تلے جدو جہد جاری رکھیں گئے عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ نے کہا کہ برسی کی تقریب میں کئی قافلے قائدین کی قیادت میں شر کت کریں گئے ۔

(جاری ہے)

آج کے دن ہم اپنے قائد سپریم ہیڈآل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار محمد عبدالقیوم خان ؒ کے مشن کو دہراتے ہوئے اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ آل جمون وکشمیر مسلم کانفرنس اپنے نظریات اور افکار اور منز ل مقصود تک پہنچنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔