جامعہ کشمیر، کوالٹی انہانسمنٹ کے زیر اہتمام ویمن یونیورسٹی باغ میں اہم اجلاس

بدھ 14 دسمبر 2016 16:14

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء)جامعہ کشمیر شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ کے زیر اہتمام ویمن یونی ورسٹی باغ میں ایک روزہ اہم اجلاس کا انعقاد ، اجلاس میں وائس چانسلرویمن یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حلیم خان،ڈائریکٹر شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل(QEC) جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق، ڈاکٹر لعل حسین،مسٹر کمال عباس نے شرکت کی،اجلاس میںاساتذہ کرام اور سربراہان شعبہ جات کو یقین دلایا گیاکہ جامعہ کشمیر کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے سربراہان کی ورکشاپ سے ویمن یونی ورسٹی بہت زیادہ مستفید ہو گی اور معیار بندی کیلئے مثبت ثمرات سامنے آئیں گے، پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق نے کوالٹی ایشو رنس کے قیام ،عمل طریقہ کار، مقاصد ،دائرہ کار پر مفصل بحث کی،انہوں نے یونی ورسٹی کی جنرل معلومات تمام پروگرامز اور شعبہ جات کی متعلقہ حکام سے منظوری ،تمام پیشہ وارانہ پروگرامز کی متعلقہ اداروں سے منظوری، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام کی ایچ ای سی سے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ، ایڈمیشن پالیسی امتحانی رول ہینڈ بک سالانہ رپورٹ اور مختلف باڈیز کی میٹنگز کے دستاویزات پر بحث کی،ووکشاپ کے دوسرے سیشن میں ڈاکٹر لعل حسین نے یونی ورسٹی سیلف اسسمنٹ کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے طریقہ کار کے مطابق لکھنے، ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے تیار کردہ پرو فارمہ میں طلبہ ،ایلومنائی اور فرموسے ان پٹ لینے اور اس کی اہمیت کو بطور ملکی اور غیر ملکی اداروں میں استعمال پر تفصیلی بحث کی،جو کہ موجودہ وقت کی تعلیمی معیار کو جانچنے کی ایک انتہائی اہم پیش رفت ہے،ورکشاپ کے تیسرے ٹیکنیکل سیشن میں ڈاکٹر لعل حسین نے یونیورسٹی کی سالانہ رینکنگ کے لئے مختلف پیرا میٹرز جن میں کوالٹی ایشورننس، تدریسی کوالٹی ، ریسرچ ، مالیاتی ،سہولیات ، سماجی انضمام اور ماحولیاتی کمیونٹی پر تفصیلاً بحث کی،انہوں نے وہ تمام پیرا میٹرز جن میں بلخصوص کم معلومات کی فراہم کی جاتی ہے، پر روشنی ڈالی تا کہ متعلقہ ذمہ داران معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائے جو کہ یونی ورسٹی کی رینکنگ کو بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ لعل حسین نے یونی ورسٹی کے تمام اساتذہ کرام کو فیکلٹی ریز یومے کو ہائیر ایوکیشن کمیشن کے نمونہ جات کے مطابق بنانے اور روزانہ کی بنیادوں پر تجدید کرنے سے متعلق بھی آگاہی کروائی جو کہ سالانہ یونی ورسٹی کی رینکنگ میں مواد کو بروقت فراہم کرنے کا موثر ذریعہ ہے،فیکلٹی ریزیومے میں تمام آئی ایف پیپرز،xyzکیٹگری پیپرز ، سائٹیشنز، ایچ انڈکس ویلیو،بیرون ملک کانفرنس میں شرکت کیلئے سفری امداد کی منظوری ، ایکس چینج /لنکجز /کولا بوریشن پروگرامز کی فہرست، کتاب کے ابواب کی اشاعت پر تفصیلی بحث کی۔