حضورؐ کی دنیا میں تشریف آوری مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی نعمتوں میں سب سے عظیم نعمت ہے ‘حضور نبی کریم ؐ اللہ کے محبوب نبی ہیں‘اللہ تعالیٰ کل جہاں کے رب اللعالمین ، حضور کل کائنات کیلئے رحمت اللعالمین بن کر آئے

مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما اقبال منہاس کا بیان

بدھ 14 دسمبر 2016 16:12

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) مرکزی انجمن تاجراں کے رہنما اقبال منہاس نے کہا ہے کہ حضورؐ کی دنیا میں تشریف آوری مسلمانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی نعمتوں میں سب سے عظیم نعمت ہے حضور نبی کریم ؐ اللہ تعالیٰ کے محبوب نبی اللہ تعالیٰ کل جہاں کے رب اللعالمین ، حضور کل کائنات کیلئے رحمت اللعالمین بن کر آئے آپ ؐ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی ؐ 12ربیع الاول کو حضور ؐ کے یوم ولادت پربھمبر کے عاشقان مصطفی ؐ مذہبی شان و شوکت ، جوش و جذبہ کے ساتھ خوشیاں منائیں گے ماہ میلاد النبی ؐ بڑی ہی عظمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں رب کائنات نے اپنی سب سے پیار اور کائنات کی سب سے بڑی عظیم نعمت ہمیںمیلاد النبی ؐ کی صورت میں نصیب فرمائی اس نعمت پر ہم رب کائنات کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے۔

(جاری ہے)

حضور سے محبت ہی ہمارے ایمان کا حصہ ہے محبت رسول ؐ ہی سے ہمارا ایمان مکمل ہوتا ہے اقبال منہاس نے کہا کہ جشن میلاد النبی ؐ نعمت عظمیٰ رب کائنات سے اظہار تشکر کا دن ہے ماہ میلاد کی آمد کے ساتھ ہی آقاؐ کے غلاموں کا چہرہ جگمگا گیا دیوانے خوشی سے جھوم اٹھے مستانے درود و سلام کی محفلوں میں مگن ہو گئے شہرو بازار اور روشنیوں سے چمک اٹھے فضا نور نبوت کے نعروں سے گونج اٹھی ہر دل میں سکون قرار و راحت آگئی مصطفی ؐ جان رحمت میںلاکھوں سلام مولانا امت مسلمہ کو صدقہ ولادت مصطفی ؐ ایک بار پھر عروج و بلندی نصیب فرما انہوںنے کہا کہ ماہ میلاد النبی ؐ ہر سال اپنے دامن میں کیف و سرور محبت و مروت کے انمٹ سمندر لیے جلوہ گر ہوتا ہے اور نگر نگر سرکار رسالت کے تازہ جہاں آباد کر کے رخصت ہو جاتا ہے اس ماہ مقدس میں حضور ؐ کی سیرت و کردار پر مبنی آفاقی پیغام امن و محبت ، تحمل و بردباری ، برداشت ، اخلاص و تقویٰ ، نفرتوں کے خلاف محبتوں کے فروغ ، ظلم کیخلاف انصاف کی بحالی ، اندھیروں کیخلاف اجالوں کو عام کرنا دشمنیوں کو دوستی میں بدلناکو عام کر کے ہی ہم ایک اسلامی معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں اقبال منہاس نے کہاکہ یہی پیغام میلاد مصطفی ؐ ہے اس کو پھیلانے کی اشد ضرورت ہے ۔

رب کائنات نے ہمیں عظیم نبی محمد مصطفی ؐ اور عظیم کتاب قرآن پاک عطا کیا ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات پر عمل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :