رکن آزادکشمیر اسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر کا دورہ حلقہ انتخاب

لانگلہ،شاریاں،سائیں باغ،لمنیاں،مکنیٹ میں بڑئے ترقیاتی پیکجز کا اعلان ‘کارکنان کا اظہاراطمینان

بدھ 14 دسمبر 2016 16:12

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) ممبرآزادکشمیر اسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیر کا دورہ حلقہ انتخاب لانگلہ،شاریاں،سائیں باغ،لمنیاں،مکنیٹ میں بڑئے ترقیاتی پیکجز کا بھی اعلان کردیا کارکنان کا اظہاراطمینان تفصیلات کے مطابق ممبرآزادکشمیر اسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب کے گائوں لانگلہ،مکنیٹ،سائیں باغ،لمنیاں کا تفصیلی دورہ کیا اوراسدوران مختلف مقامات پر پختہ سڑکیں پینے کے لیئے صاف پانی کے لیئے واٹرسپلائی کا بھی اعلان کیا جس پر عوام علاقہ اور کارکنان مسلم لیگ(ن)کی جانب سے ایم ایل اے ڈاکٹرمصطفی بشیر سے اظہار تشکر کیا گیا اس موقع پر ممبرآزادکشمیراسمبلی ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف قائدپاکستان وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں کہ جوآزادکشمیر ا ورباالخصوص حلقہ چھ کے مسائل میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اس کے علاوہ انہوں نے لیپہ ٹنل دینے کا وعدہ کیا تھا انشا ء اللہ بہت جلد اس کا کام شروع ہوجائے گا وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان کایہ آبائی حلقہ تصور کیا جاتا ہے اور ایک ہی ضلع ہے ان سے بہتر اس کے مسائل کون جانتا ہے وہ بھی اس میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں انشا ء اللہ عوامی تعاون سے ھلقہ نمبر چھ کے بڑے مسائل پہلے سال ہی حل کردیں گئے یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا مسلم لیگ(ن)کی گڈگورنس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کے ساتھ ہراقدام کی بھرپورحمایت کریں گئے ۔

متعلقہ عنوان :