ہٹیاں بالا ‘ گورنمنٹ ا نٹر کالج لمیناںمیںعظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد

بدھ 14 دسمبر 2016 16:12

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) گورنمنٹ ا نٹر کالج لمیناںمیںعظیم الشان محفل میلاد ہو ئی جس کے مہمان خصوصی ڈویژنل ڈاریکٹرکالجزپروفیسرقاضی ابراہیم چشتی تھے جب کے صدارت پرنسپل ادارہ پروفیسر الطاف حسین چوہدری نے کی محفل میلاد سے عظیم مداح رسول صاحبزادہ عمران پذیر،سیدریاض حسین ہمدانی،تاج چک،ساجدعباسی،قاضی عمیر ،چوہدری ظہورودیگر نے خطاب کیا انٹر کالج میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے قاضی ابراہیم چشتی نے کہا کہ آقادوعالم ؐ کی زندگی پرعمل پیرا ہوکر دنیا کے مسائل سے بچا جاسکتا ہے آقادوعالم کی خوشیاں منانا صحابہ وانبیاء کی سنت ہے میلادالنبی منانے کا مقصد آقادوجہاں سے اپنی محبت کا اظہارکرنا ہے آج امت مسلمہ اسی وجہ سے انتشار کا شکار ہے کہ آقادعالم کی تعلیمات کو ہم نے چھوڑ دیا مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو مظلوم نہیں بنا سکتا کشمیری اورپاکستانی عوام بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہے مودی سرکار نے بھارت کے اندرجو ظلم ستم روارکھا ہے وہ زیادہ دیر نہیں چل سکتا ہے میلادالنبی ؐ کے جلوسوں پر پابندی عائد کرکے بھارت نے اپنا چہرہ بے نقاب کردیا ہے وہ وقت دور نہیں کہ یہ میلاد ریلی انشاء اللہ سرینگر جائے گئی اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ آزادی کے ساتھ میلادالنبی ؐ کا جلوس وخوشیاں منائیں گئے پاکستان کی بہترین خارجہ پالیسی کے باعث مسئلہ کشمیر اس وقت فلیش پوائینٹ بن چکا ہے بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ وادی میں بدترین ریاستی تشدد اور تاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جا رہا ہے مقبوضہ وادی میں بھارت سرکار کی جانب سے تاریخ کا طویل ترین کرفیو نافذ کیا گیا ہے بھارتی مقبوضہ وادی میں سنگین ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اس قدر انسانیت سوز ظلم وستم کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ حریت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ اس تحریک نے مزید زور پکڑ لیا ہے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ کر انہیں ان کے پیدائشی حق خود ارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے نیشنل ایکشن پلان پر بھی عملدرآمد جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں امت مسلمہ کی امیدوں اور آرزئوں کا محور ومرکز پاکستان ہے ایٹمی پاکستان ہی امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور عالمی طاقتوں میں توازن کا ضامن ہے ا ہماری عادات و اطوار میں پیارے نبی ؐ کی عادات و اطوار کی جھلک ہونی چاہیئے آج امت مسلمہ جس خلفشار کا شکارہے اس کی بنیادی وجہ تعلیمات نبوی سے دوری ہے۔