سندھ حکومت کا عبدالستارایدھی کو حکومت کا خراج عقیدت

بلا ول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اورنج لا ئن منصوبہ عبد الستار ایدھی کے نام سے منسوب کردیاگیا

بدھ 14 دسمبر 2016 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) معروف وہر دلعزیز سماجی رہنما عبدالستار ایدھی (مرحوم ) کی ملک و قوم کیلئے خدمات نا قابل فرامو ش ہیں ایسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہو تی ہے ،ان کا خلاء کو ئی بھی پو را نہیں کر سکتا اس خلاء کو پو را کرنے میں شائد برسوں بیت جا ئیں ،حکومت ایدھی صاحب (مرحوم) کی خدمت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،پاکستان کی تاریخ میں ایدھی صاحب کا نا م سنہری حرفوں میں لکھا جا ئیگا،ملک وقوم کی خدمات کے پیش چیئر مین پاکستان پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حکومت سندھ نے عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بس ریپیڈٹرانسپورٹ کے اورنج لا ئن منصوبہ کا نا م تبدیل کرکے عبدالستار ایدھی لائن رکھنے کا فیصلہ کیا ہے لہذا آج سے اورنج لا ئن منصوبہ عبدالستار لا ئن منصوبہ کہلائے گا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ نے اورنگی ٹائو ن میں منصوبہ کے مقام پر منگل کے روز ایک سادہ مختصر اور پر وقار تقریب سے اپنے خطاب میں کیا ،اس مو قعہ پر فیصل ایدھی ،صوبا ئی وزیر بہبو د آبا دی ممتاز جا کھرانی ،سینیٹرگیان چند، پیپلز پا رٹی کے رہنما فاروق فاریہ ،چیئر مین ضلع غربی (ڈی ایم سی ویسٹ)شاکر حسین ،سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ طحہٰ فاروقی ،ڈائریکٹر جنرل کراچی ما س ٹر انزٹ سیل اسد اللہ شاہ،ڈائر یکٹر میڈیا مینجمنٹ وزیرٹرانسپورٹ سندھ محمد شبیہ صدیقی ،شکیل ڈوگر کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

سید نا صر حسین شاہ نے اپنے خطا ب میں کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی ہدایت پر اورنج لائن منصوبہ سمیت دیگر منصوبو ں پر کا م کی رفتار بڑھا ئی جا رہی ہے ،چونکہ ریپڈ ٹر انزٹ کے منصوبو ں کی تکمیل میں وقت درکا ر ہو گالہذا عوام کی سفری مشکلات اور پر یشانیوں کے پیش نظر چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر حکومت نے کراچی میں فوری طور پر 4 ہزار نئی بسیں چلا نے کا فیصلہ کیا ہے ،جن کے کرائے بھی رعائتی ہو نگے ،جن کا بو جھ حکومت سندھ خود اٹھا ئے گی ایک سوال کے جواب میں وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ ہما رے کسی کے ساتھ اختلافات نہیں ہیں ،میئر کے پاس کراچی کا مینڈیٹ ہے جسکا حکومت دل سے احترام کرتی ہے ،وزیر اعلی اور وزیر بلدیا ت نے با رہا کہا ہے کہ تمام منتخب نما ئیندے ہما رے سا تھ ہیںکراچی کی ترقی اور ترقیاتی منصوبو ں کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ہم میئر کراچی سمیت تمام منتخب نما ئیندوں کو ساتھ لے کر چلینگے اور جو منصوبے شروع کیئے ہیں انھیں عوام کی بھلا ئی کیلئے جلد ازجلد مکمل کرینگے۔

ہم سب ملکر شہر کی خدمت کرینگے ،نا صر حسین شاہ نے کہا کہ بلا ول بھٹو زرداری صاحب کراچی سمیت پو رے صوبے کے ترقیاتی منصوبو ں اور عوام کی مشکلات اور تکالیف پر پوری نظر رکھتے ہیں اور اس حوالے سے میڈیا کی جا نب سے نشاندہی پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور وزیر اعلی سمیت تمام اراکین کا بینہ کو متحرک رکھتے ہیں چونکہ وہ عوام کے حقیقی نمائیندے اور ہر دلعزیز رہنما ہیں اس لیئے وہ عوام کے دکھ اور تکلیف کو اپنا سمجھتے اور محسوس کرتے ہیں ۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کراچی کو سرسبز اور ماحول کو بہتر بنا نے کیلئے حکومت ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ نا صرف درخت لگائے گی بلکہ خالی جگہوں پر خوبصورت پا رکس بھی بنا ئے جا ئینگے ۔صوبا ئی وزیر نے کہا کہ عبدالستار ایدھی لا ئن منصوبہ جون2017 ؁تک مکمل کرلیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے ایم سی کو سپورٹ کرتی ہے اور اسے مزید مضبو ط بنا نے کی خواں ہے ۔

عبدالستار ایدھی (مرحوم )کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے اپنے خطاب میں چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید نا صر حسین شاہ کا شکریہ ادا کیا جنہو ں نے اورنج لا ئن منصوبے کا نا م تبدیل کرکے ان کے والد عبدالستار ایدھی کے نام سے پروجیکٹ کو منصوب کیا ،انھو ں نے کہاکہ جو قوم اپنے محسنوں کو یا د رکھتی ہے وہ ہمیشہ زندہ و جا وید رہتی ہے ۔

بعد ازا ںوزیر ٹرانسپو رٹ نے فیصل ایدھی ،وزیر بہبو د آبا دی ممتازجا کھرانی ، سینیٹر گیا ن چند ، سیکر یٹری محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ طحہٰ فاروقی، پیپلز پا رٹی کے رہنمافاروق فاریہ ،چیئر مین ڈی ایم سی ویسٹ شاکر علی ،ڈپٹی کمشنر سینٹرل کیپٹن (ر ) فرید الدین مصطفی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون سینٹرل سید شجا عت حسین،ڈائریکٹرجنرل ما س ٹرانزٹ سیل سید اسد اللہ اور دیگر کے ہمراہ عبدالستار ایدھی لا ئن منصوبے کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور کام کی رفتار کا جا ئزہ لیا