سندھ ہائی کورٹ نے حلیمہ قتل کیس میں گرفتار ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت 5لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی

بدھ 14 دسمبر 2016 16:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے حلیمہ قتل کیس میں گرفتار ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت 5لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عمر سیال کی عدالت میں حلیمہ قتل کیس میں گرفتار ملزمہ سونیا کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزمہ سونیا کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمہ سونیا کو پولیس نے اپنی رپورٹ میں بے گناہ قرار دیا تھا ۔

ملزمہ سونیا کی بیٹی چھوٹی ہے۔عدالت سے استدعا ہے ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے ملزمہ سونیا کو 5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت منظور کر لی ہے واضح رہے مقامی عدالت نے ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ اور پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی بے گناہی کی رپورت کو مسترد کرتے ہوئے ملزمہ سونیا کو جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :