جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کوارٹرفائنلز کل کھیلے جائیں گے، دفاعی چیمپئن جرمنی کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا

بدھ 14 دسمبر 2016 16:09

لکھنو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) گیارہویں ایف آئی ایچ مینز جونیئر ہاکی ورلڈکپ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، لاسٹ ایٹ مقابلے کل جمعرات کو ہوں گے، دفاعی چیمپئن جرمنی کو انگلینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں نے دفاعی چیمپئن جرمنی، انگلینڈ، آسٹریلیا، میزبان بھارت، بیلجیئم، ارجنٹائن، ہالینڈ اور سپین نے شاندار کارکردگی کی بدولت کوارٹرفائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، جرمنی، آسٹریلیا، بھارت اور بیلجیئم کی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں اور چاروں ٹیموں نے اپنے اپنے گروپس میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

ایونٹ کے کوارٹرفائنلز آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے، جرمنی کا مقابلہ انگلینڈ، بیلجیئم کا مقابلہ ارجنٹائن، آسٹریلیا کا مقابلہ ہالینڈ اور بھارت کا مقابلہ سپین سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :