مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا

بدھ 14 دسمبر 2016 16:09

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع اسلام آباد میںبدھ کو ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے باسط رسول نامی نوجوان کو ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں بیوورہ ہادی گام کے مقام پرمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔

بھارتی فوج نے دعوی ٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والا نوجوان عسکریت پسند تھاجو ایک جھڑپ میں مارا گیا۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ دریں اثنا باسط رسول کی شہادت کی خبر بھیلتے ہی بیج بہاڑہ کے مختلف علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر آگئے اور زبردست بھارت مخالف مظاہرے شروع کر دیے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ مطابق بیج بہاڑہ، کینل وان، بیوورہ، سری گفوارہ اور دیگر مقامات پر ہزاروں لوگ سڑکوںپر آئے اوربھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔باسط رسول کا تعلق ضلع اسلام آباد کے گائوں مرہامہ سے بتایا جا تا ہے ۔ شہید کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ وہ بی ٹیک میں زیر تعلیم تھا۔

متعلقہ عنوان :