پاکستان اسٹیل کی قیمتی زمین کوڑیوں کے مول بیچنے کی تیاری

بدھ 14 دسمبر 2016 16:07

․کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان اسٹیل کی قیمتی زمین کوڑیوں کے مول بیچنے کی تیاری کی جارہی ہے،سی ای او پاکستان اسٹیل نے پی اے سی کی ذیلی کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمین کی فروخت کا تخمینہ70لاکھ روپے فی ایکڑ ہے۔

(جاری ہے)

اس پر ایم کیو ایم رہنما رشید گوڈیل نے کہا کہ آپ زمین بہت سستی بیچ رہے ہیں، کروڑ سے زائد تو میں دینے کو تیار ہوں۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کو بند کرا کر اب زمین بھی بیچ رہے ہیں 2008میں پاکستان اسٹیل کا منافع 3ارب روپے تھا،2009 میںیہ 26ارب روپے خسارے میں کیسے چلی گئی

متعلقہ عنوان :