کراچی کے علاقے شادمان ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے کارروائی کرکے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد

بدھ 14 دسمبر 2016 16:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) کراچی کے علاقے شادمان ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے کارروائی کرکے 6ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون نمبر 2میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا، مقتول کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے کی عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ایس ایس پی وسطی کے مطابق واقعہ ابتدائی طور پر ڈکیتی میں مزاحمت کا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ پولیس نے لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین، نیا آباد، کھڈا مارکیٹ میں کارروائی کرکے گینگ وار کے 2ملزمان قاسم سندھی اور پیر عرف پیرو کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان قتل، بھتے اور اغوا برائے تاون کی وارداتوں میں ملو ث ہیں۔

سولجر بازار میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکیمنشیات فروش سیف علی کو گرفتار کرکے منشیات اوراسلحہ برآمد کرلیا۔اتحادٹاون سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو مقابلے کے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ نیوکراچی خمیسو گوٹھ میں بھی پولیس نے کارروائی کرکے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔