2014کے سیلاب میں تباہ مشینری 2سال سے ناکارہ،کٹھ پتلی حکومت تبدیل کرنے سے گریزاں ہے

ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیر

بدھ 14 دسمبر 2016 16:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کشمیرنے کہا ہے کہ سال 2014میں سیلاب سے تباہ ہونے والی ریڈیو تھراپی سمیت دیگر مشینری دو سال سے ناکارہ ہے،کٹھ پتلی حکومت اسے تبدیل اور نہ ہی ٹھیک کر رہیہے۔گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کینسر میں مبتلا مریض ریڈو تھراپی مشین نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2014میںسیلاب سے تباہ ہوئی مشین کو ابھی تک بحال نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں مشینری کا نہ ہونا مریضوں کیلئے جان لیوا ثابت ہورہا ہے۔جبکہ Cobalt 60نامی مشین کو ابھی تک نصب نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو متعلقہ محکمہ نے کہا کہ مشین کی مرمت کی ضرورتہے مگربعد میں میشن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ۔مگر تاخیر کی وجہ سے غریب مریض نشانہ بنے ہیں۔ اپریل 2010سے ابتک 5000کینسر مریضوں کا اندراج ہوا ہے۔ صدر اسپتال میں سی ٹی سٹوملیٹر نصب کیا گیا ہے مگر وہ Cobalt 60کے بغیر ہے جو کسی کام کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ Linear acceleratorکی تنصیب کو اٹامک اینرجی ریگولیشن بورڈ نے منظوری دی ہے تاہم اسے نصب نہیں کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :