آج کل لڑکے شادی کے لیے میرے ساتھ سیلفی بنوا رہے ہیں۔ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 دسمبر 2016 14:13

آج کل لڑکے شادی کے لیے میرے ساتھ سیلفی بنوا رہے ہیں۔ ریحام خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ آج کل لڑکے اپنی شادی کے لیے میرے ساتھ سیلفی بنوا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے لڑکوں کے پیغامات موصول ہوتے ہیں کہ ہمارا رشتہ اٹکا ہوا ہے تو آپ کے ساتھ سیلفی چایئیے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہے کہ میرے ساتھ سیلفی لیکر رشتے کیسے پکے ہو جاتے ہیں۔ شادی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں ویسے کو سنگل ہوں لیکن میں پاکستان کے ساتھ Committed ہوں۔

متعلقہ عنوان :