جنید نے چترال میں ایک شخص سے نماز جنازہ میں شرکت کرنے کا وعدہ لیا تھا ۔ دوست سہیل خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 دسمبر 2016 13:57

جنید نے چترال میں ایک شخص سے نماز جنازہ میں شرکت کرنے کا وعدہ لیا تھا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر 2016ء): معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید کی وفات کے بعد ان کے دوست سہیل خان نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ میں اور جنید بھائی گذشتہ کافی عرصہ سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔اس دوران کئی مرتبہ ہم دو تین ممالک کے دوروں پر بھی ساتھ تھے ۔ اس مرتبہ ہمیں تبلیغ کے سلسلے میں چترال جانا تھے ۔ لیکن ہم ایک ہفتہ لیٹ ہو گئے ۔

انہوں نے بتایا کہ جنید جمشید اور میں چترال ایک ساتھ گئے اور دن رات ساتھ گزارے۔

(جاری ہے)

سہیل خان نے بتایا کہ چترال جانے کے بعد جنید میں کچھ تبدیلیاں آئیں جن میں سے ایک یہ تھی کہ وہ بہت خاموش ہو گئے تھے ۔ اور وقتا فوقتا موت کا تذکرہ بھی کرتے تھے۔ طیارہ گرنے سے ایک دن قبل انہوں نے چترال میں موجود ایک شخص سے بات کی اور کہا کہ آپ مجھ سے وعدہ کریں کہ آپ میری نماز جنازہ میں ضرور شرکت کریں گے۔

سہیل خان نے بتایا کہ جنید کی ان باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں پہلے ہی سے تھوڑا سا الہام ہو گیا تھا کہ کچھ ہونے والا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور محفل سے ہمیں بلاوا آیا تو میں نے جنید بھائی سے کہا کہ ہم دونوں میں سے کسی ایک کو جانا ہو گا ۔ جس پر جنید نے کہا کہ میرا جانا مشکل ہو گا آپ پہلے چلے جائیں۔