پاکستان اور روس کے درمیان پہلا مشاورتی اجلاس ،ْ عالمی اور علاقائی پیشرفتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال

دونوں ممالک کا آئندہ مشاورتی اجلاس 2017ء میں ماسکو میں ہوگا ،ْ اجلاس میں فیصلہ

بدھ 14 دسمبر 2016 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان اور روس کے درمیان پہلا مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں عالمی اور علاقائی پیشرفتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق علاقائی امورپر پاکستان اور روس کا پہلا مشاورتی اجلاس گزشتہ روز وزارت خارجہ میں ہوا روسی وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے تھر ڈ سی آئی سی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ الیگزنڈر وی سٹیرنک جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت ڈائریکٹر جنرل (مغربی ایشیائ)وزارت خارجہ احمد حسین دایو نے کی ۔

مشاورتی اجلاس کے دور ان علاقائی امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی جن میں معاشی تعاون اور زمینی رابطوں کا فروغ بھی شامل تھے ۔فریقین نے اہم عالمی اور علاقائی پیشرفتوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کا آئندہ مشاورتی اجلاس 2017ء میں ماسکو میں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :