Live Updates

عمران خان پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے ،ْتحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی اچھی بات ہے ،ْ مولانا فضل الرحمن

نواز شریف مشکل سے نکل چکے ،ْ مشکل وقت وزیرا عظم کے مخالفوں کا ہے ،ْ بلاول کو اپنی تاریخ کا نہیں پتہ وہ کیا تاریخ دینگے ،ْ پی آئی اے کا معاملہ سنجیدگی سے لیا جائے ،ْمودی حکومت مسلمان دشمن ہے ،بھارت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے ،ْمیڈیا سے گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 13:56

عمران خان پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے ،ْتحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے ،ْتحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی اچھی بات ہے ،ْنواز شریف مشکل سے نکل چکے ہیں ،ْ مشکل وقت وزیرا عظم کے مخالفوں کا ہے ،ْ بلاول کو اپنی تاریخ کا نہیں پتہ وہ کیا تاریخ دینگے ،ْ پی آئی اے کا معاملہ سنجیدگی سے لیا جائے ،ْمودی حکومت مسلمان دشمن ہے اور بھارت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فیصلے واپس لینے کی روائت قائم رکھی ، عمران خان پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے ،ْبلاول کو اپنی تاریخ کا نہیں پتہ وہ کیا تاریخ دینگے ۔انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور سیاسی مسئلے سیاسی طریقے سے حل ہوتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مودی حکومت مسلمان دشمن ہے اور بھارت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا معاملہ سنجیدگی سے لیا جائے ،ْ2014ء میں حادثے کا شکار جہاز مرمت کر کے چلایا جار ہا ہے، پی آئی اے کے تمام جہاز گرائونڈ کر کے معائنہ کرایا جائے ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ مخالف اسلام قانون سازی نہیں ہونے دیں گے‘۔بڑے بڑے حملوں میں ملوث کوئی بھی شخص مدرسے کا نہیں تھا ۔نیشنل ایکشن پلان کے خلاف نہیں مگر امتیازی سلوک پر اختلاف ہے۔انہوںنے ایک سوال پر جواب دیا کہ ہمارے جہاز بغیر کلیئرنس کے اڑ رہے ہیں تاہم سارے جہازوں کو از سر نو چیک کیا جانا چاہئے اور جب تک ماہرین کلیئرنس نہ دیں طیارے کو اپریٹ نہیں کیا جا نا چاہئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات