سوراب شاہراہ بننے کے بعد زرعی اور معدنی وسائل کی منڈیوں تک رسائی ‘بڑے شہروں تک آنے جانے میں سہولت، تعمیر و ترقی کی سرگرمیاں تیز ہوںگی

وزیراعظم نے برسر اقتدار آنے کے بعد بلوچستان کے حالات بہتربنانے کے وعدے پورے کر رہے ہیں وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا شاہراہ سوراب ہوشاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 14 دسمبر 2016 13:56

سوراب شاہراہ بننے کے بعد زرعی اور معدنی وسائل کی منڈیوں تک رسائی ‘بڑے ..
بلتگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ شاہراہ سوراب ہوشاب کی تعمیر مکمل ہونے سمیت تعمیر و ترقی کے دیگر متعلقہ منصوبہ جات ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے سے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) حقیقی معنوں میں بلوچستان کے لئے گیم چینجر ثابت ہوچکی ہے‘وزیراعظم محمد نواز شریف نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ جو جو وعدے کیے ہیں وہ ٹھوس منصوبوں کی شکل میں مکمل ہورہے ہیں ۔

وہ بدھ کو شاہراہ سوراب ہوشاب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔وزیراعظم محمد نواز شریف ‘وفاقی وزیر منصوبہ بندی ‘ترقی واصلاحات احسن اقبال ‘ وفاقی وزیر سرحدیں و ریاستی امور لیفیٹننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ ‘ لیفٹیننٹ جنر عامر ریاض ‘کمانڈر سدرن کمانٹ ‘ سابق وزیر اعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ ‘ ڈی جی ایف ڈبلیو او لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل ‘اراکین سینٹ ‘سول و عسکری حکام تقریب میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان کے عوام تمام مہمان کا دل کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتے ہیں اوروزیراعظم کے بھی انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے بلوچستان اور اسکے عوام کو ہمیشہ عزیز رکھا ‘وزیراعظم کی یہاں موجودگی اور بار بار بلوچستان کے دورے بلوچستان کے عوام سے ان کی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے ‘وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت کا تعاون آئندہ بھی بلوچستان کو حاصل رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پسماندگی سے نکالنے اور ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا ازالہ کریں گے ‘وزیراعظم محمد نواز شریف نے برسر اقتدار آنے کے بعد بلوچستان کے حالات بہتربنانے کے لئے ذاتی دلچسپی لی اور وہ اپنے وعدے پورے کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ کی تعمیر کا یہ منصوبہ بھی وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی کا خصوصی مرہون منت ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں گوادر بندر گاہ کو کلیدی اہمیت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی فراہمی سرمایہ کاری اور ترقی کی نئی راہیں کھولتی ہے ‘سی پیک جیسے غیر معمولی منصوبے کے تحت شاہراہوں کو خصوصی اہمیت حاصل ہے ‘ایک عرصے سے ترقی کے منتظر عوام کو ٹھوس ترقیاتی کام ہوتے نظر آرہے ہیں ‘اس کا کریڈٹ وزیراعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ سوراب بننے کے بعد زرعی اور معدنی وسائل کی منڈیوں تک رسائی ‘بڑے شہروں تک آنے جانے میں سہولت ملے گی اور تعمیر و ترقی کی سرگرمیاں بھی تیز ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرنے اور ساحلی علاقوں میں روڈ نیٹ ورک کا حصہ بنانے میں ایف ڈبلیو او کا کردار قابل تعریف ہے ۔انہوں نے کہا کہ قلات چمن کوئٹہ سیکشن ‘ گوادر تربت روڈ ‘ خضدار روڈ‘ژوب روڈ ‘ خارا اور کچی سمیت شاہراہوں کی تعمیر کے دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ‘شاہراہوں کی تعمیر ‘ جہاں تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیتی ہے وہی عام آدمی کی زندگیوں میں بھی آسانیاں پیدا کرتیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تربت کا فاصلہ پہلے 24گھنٹوں میں طے ہوتا تھا لیکن نئی شاہراہ بننے کے بعد یہ فاصلہ اب سات سے آٹھ گھنٹے میںطے ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :