2017میں بھی پاک بھارت سیریز کا کوئی امکان نہیں،چیئر مین پی سی بی شہریار خان

بدھ 14 دسمبر 2016 13:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی )کے چیئر مین شہریار خان نے کہا ہے کہ2017میں بھی پاک بھارت سیریز کا کوئی امکان نہیں۔ شہریار خان ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سری لنکا روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

کراچی ائیر پورٹ پر ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار پاک بھارت سیریز نہیں چاہتی۔ مصباح الحق کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے کہ وہ کب تک کھیلنا چاہتے ہیں۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کپتان اور ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں اظہر علی ہی گرین شرٹس کی قیادت کریں گے۔