گھریلو حالات کے باعث قومی انڈر 19کرکٹ سٹار پراٹھے بنانے پر مجبور

بدھ 14 دسمبر 2016 13:34

گھریلو حالات کے باعث قومی انڈر 19کرکٹ سٹار پراٹھے بنانے پر مجبور

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر۔2016ء ) گھریلو حالات کے باعث قومی انڈر 19کرکٹ سٹار پراٹھے بنانے پر مجبور ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے انڈر 19کرکٹر عبدالحنان خان اچکزئی اب تک سینئر انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں 600سے زیاد ہ رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 22وکٹیں حاصل کرچکے ہیں تاہم خراب گھریلو حالات نے انہیں اہل خانہ کا پیٹ پالنے کے لیے پراٹھے لگانے پر مجبور کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

حنان خان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اسے فتوحات دلوانا چاہتے ہیں تاہم گھریلو حالات اسے کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے رہے۔