امریکی امدادی ادارہ یو ایس ایڈ پاکستان کو شمالی وزیرستان ایجنسی میں کرم تنگی ڈیم کے لئے 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا قرضہ دے گا

ْواپڈا اور یو ایس ایڈ کے درمیان اس سلسلے میں اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کر دیئے گئے

بدھ 14 دسمبر 2016 13:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) امریکی امدادی ادارہ یو ایس ایڈ پاکستان کو شمالی وزیرستان ایجنسی میں کرم تنگی ڈیم کے لئے 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا قرضہ دے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق واپڈا اور یو ایس ایڈ کے درمیان اس سلسلے میں اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔

(جاری ہے)

اس موقع وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف بھی موجود تھے،کرم تنگی ڈیم کی بلندی 322 فٹ ہے اور اس میں پانی کے ذخیرہ کرنے کی مجموعی گنجائش1.20 ملین ایکڑ فٹ ہے ۔ اس سے 16 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہو گی ،ْ منصوبے کی تکمیل سے سستی بجلی پیدا کر کے قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی ۔یو ایس ایڈ کے فراہم کردہ فنڈ سے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔