او آئی سی نے کشمیر یوں کے حق خوداردیت کی حمایت کی ہے جس پر پوری کشمیر ی قوم ان کی شکر گزار ہے‘وزیر جنگلات

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی داستان بڑی ہولناک ہے ‘ وادی میں کرفیو کو 150سے زائد دن ہوگئے ہیں‘سردار میر اکبر خان

بدھ 14 دسمبر 2016 13:29

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر جنگلات سردار میراکبر خان نے کہا کہ اسلامک سربراہی کانفرنس( اوآئی سی) نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کروانے کے لیے بھارت پر دبائو ڈالا ہے ۔ اور کشمیر یوں کے حق خوداردیت کی حمایت کی ہے جس پر پوری کشمیر ی قوم ان کی شکر گزار ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی داستان بڑی ہولناک ہے ۔

وادی میں کرفیو کو 150سے زائد دن ہوگئے ہیں ۔ جس میں ہزاروں افراد کو بھارتی فوجیوں نے چھروں والی بندوق سے زخمی کردیا ہے ۔1500افراد کی آنکھوں کو بینائی سے محروم کردیا ہے ۔ بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے نتیجہ میں ہزاروں بچوں کو یتیم اور عورتوں کوبیوہ کیا ہے ۔ وادی میں ادوایات اور خوراک کی شدید قلت ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے عالمی برداری اور عالمی ادارہ خوراک سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں اقتصادی راہداری قائم کریں تاکہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بھارت کا مکروہ چہر ہ پوری دنیا کے سامنے لایا جاسکے اور کشمیر کے اندر خوراک کی قلت کو پورا کیا جاسکے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔ ہم اقوام عالم خصوصاًمسلم ممالک سے اپیل کرتے ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خوداردیت کے حصول میں کشمیریوں کا کھل کر ساتھ دیں اور بھارت پر دبا ئو ڈالیں وہ کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق جو کہ اقوام متحدہ میں خود بھارت نے تسلیم کیا ہو ا ہے دلوانے میں اپنامو ثر کردار ادا کریں تاکہ کشمیر ی بھی آزادی کی نعمت حاصل کرسکیں ۔

انھوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھارت آئے روز جارحیت کرکے معصوم کشمیر یوں کا قتل عام کررہا ہینام نہاد بھارتی جمہوریت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں اور پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ پاکستان اور بھارت د و اٹیمی قوتیں ہیں اور مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ناممکن ہے ۔ بھارت ریاستی دہشت گردی نے جنوبی ایشیاء کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کے دل مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان کی بھارت سے مکمل آزادی تک ان کے شانہ بشانہ جد وجہد جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :