نیا بلوچستان کا مطلب نیا پاکستان بن رہا ہے ،ْصوبے کو اس کا حق دے رہے ہیں کوئی احسا ن نہیں ،ْ وزیر اعظم نواز شریف

بدھ 14 دسمبر 2016 13:29

نیا بلوچستان کا مطلب نیا پاکستان بن رہا ہے ،ْصوبے کو اس کا حق دے رہے ..
کوئٹہ /تربت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نیا بلوچستان کا مطلب نیا پاکستان بن رہا ہے ،ْصوبے کو اس کا حق دے رہے ہیں کوئی احسا ن نہیں کررہے ،ْسڑک کی تعمیر سے وابستہ امکانات کو وژن سے محروم افراد نہیں سمجھ سکتے ،ْ ہم عوامی راستے کے ذریعے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچے اگر کوئی اقتدار تک پہنچنا چاہتا ہے تو اسے بھی یہی راستہ اپنانا پڑے گا ،ْکون تعمیر کی راہ پر چل رہا ہے اور کون عوام کے جذبات سے کھیل رہا ہے ،ْ اس کا فیصلہ عوام فیصلہ کرینگے ۔

بدھ کو یہاں وزیراعظم محمد نواز شریف نے این 85 سوراب-ہوشاب روڈ کا افتتاح کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) 448 کلومیٹر طویل یہ شاہراہ تقریباً 22 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کریگی جس میں 16 پل اور ایک ہزار 502 پلیاں بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

یہ شاہراہ گوادر بندرگاہ کو سوراب کوئٹہ کے قریب نیشنل ہائی وے نیٹ ورک این 25 اورملک کے دوسرے حصوں سے ملائے گی ،ْ یہ افغانستان اور وسطی ایشیا کے دوسرے ملکوں کے لیے گوادر بندرگاہ کے ساتھ مختصر ترین راستہ ہوگا۔

منصوبے کی تکمیل سے شمالی و جنوبی شاہراہ کا اہم رابطہ بھی مکمل ہوجائے گا۔یہ منصوبہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے مغربی روٹ کا اہم حصہ ہے۔بعد ازاں بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے ہوشاب میں این 85 سوراب ،ْہوشاب روڈ کے افتتاح کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ہم بلوچستان کو اس کا حق دے رہے ہیں کوئی احسان نہیں کر رہے۔

نواز شریف نے کہاکہ بلوچستان میں ترقی اور امیدوں کے نئے چراغ روشن ہورہے ہیں۔وزیراعظم میں یہ بات دوہرانا نہیں چاہتا کہ کس طرح اس صوبے کو ترقی کی راہ سے روکا گیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری گیم چینجر ہے جس سے بلوچستان میں انقلابی ترقی کاراستہ کھلنے والاہے اور امید کے کئی چراغ روشن ہورہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں ترقی کاخواب حقیقت بن رہا ہے اور اس طرح کی ترقی آٰج سے پہلے بلوچستان میں نہیں ہوئی اور نہ ہی مثال ملتی ہے نواز شریف نے کہاکہ سڑک کی تعمیر سے وابستہ امکانات کو وژن سے محروم افراد نہیں سمجھ سکتے۔

اپوزیشن جماعتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم نے حکومت اور اقتدار تک پہنچنے کیلئے جو راستہ ترتیب دیا، اس پر چل کر ہی کوئی اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ سکتا ہے اور وہ راستہ عوامی خدمت اور تعمیر کا راستہ ہے، لہذا اب اگر کوئی اقتدار تک پہنچنا چاہتا ہے تو اسے اسی راستے پر چلنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ اب اس بات کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے کہ کون تعمیر کی راہ پرچل رہا ہے اور کون عوام کے جذبات سے کھیل رہا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ تنقید کرتے ہوئے کسی کو پکارنے کے آداب بھی بھول جاتے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ گذشتہ 3 سال میں ہم نے نئے پاکستان کی مضبوط بنیاد رکھی اور کوئی بھی صاحب نظر شخص یہ دیکھ سکتا ہے کہ 2016 کا پاکستان 2013 کے پاکستان سے بہت مختلف ہے۔

تربت کے علاقے بلنگر میں سوراب ہوشاب شاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ ترقی کے عمل میں شاہراہوں کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں،وزیراعظم نے کہاتھاکہ وہ بلوچستان کیساتھ ہونیوالی ناانصافیوں کاازالہ کریں گے تاہم وزیراعظم کی بارباربلوچستان آمدآپ کی محبت کاثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ سے علاقے کے عوام مستفید اور ترقی کاعمل تیز ہوگا،سی پیک منصوبے میں گوادرکوخصوصی اہمیت حاصل ہے۔مواصلات اور شاہراہوں کاجال بچھانے کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔وزیرا علیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ سے گوادر تک کاسفر 8 گھنٹے تک رہ گیاہے،سڑک کی تعمیر سے علاقائی تجارت میں اضافہ ہوگا۔