واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ، پسرور سینئرز نے ہیپی سینئرز کو 4 وکٹوں سے ،گوجرانوالہ بلیوز نے ایکسٹریم گجرات کو 8 رنز سے ہرادیا

بدھ 14 دسمبر 2016 13:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) 18 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں۔ پسرور سینئرز نے ہیپی سینئرز کو 4 وکٹوں جبکہ گوجرانوالہ بلیوز نے ایکسٹریم گجرات کو 8 رنز سے ہرادیا۔ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں کھیلے گئے میچ میں ہیپی سینئرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 191رنز بنائے۔

زنیر بٹ نے 40، رفاقت علی 37، بخت جمال 31، محمد الیاس 25 اور بشیر نے 27 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ پسرور سینئرز کی طرف سے عبدالقیوم نے 2/27، محمد آفتاب 2/36، محمد اسلم 1/28، نوید احمد 1/37 اور رانا رضوان نے 1/41 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پسرور سینئرز نے 25.3 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ محمد آفتاب نے 54، مرزا آصف 50،نوید احمد 33 اور میاں عمران نے 27 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

(جاری ہے)

ہیپی سینئرز کی طرف سے عدنان نے 2/38، محمد عارف 1/19 اور اصغر علی نے 1/19 وکٹ حاصل کیں۔ ڈی سی کالونی گوجرانوالہ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں گوجرانوالہ بلیوز نے ایکسٹریم گجرات کو 8 رنز سے ہرادیا۔ گوجرانوالہ بلیوز نے پہلے کھیلتے ہوئے 25 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ عاکف علی نے 86، یحییٰ خان 25 اور عطاء اللہ نے 24 رنز بنائے۔

ایکسٹریم گجرات کی طرف سے راشد نے 3/29، شیراز 3/38 اور نواز نے 2/25 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ایکسٹریم گجرات 25اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 182 رنز بناسکی۔ فرید نے 30 اور راشد نے 80 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ گوجرانوالہ بلیوز کی طرف سے طارق محمود نے 3/20، سہیل بٹ 1/9 اور ماجد سعید نے 1/20 وکٹ حاصل کیں۔ عدنان رشید، محمد وقاص امپائر جبکہ سہیل زیدی سکورر تھے۔

متعلقہ عنوان :