میرے اہل خانہ اور میری بیوی میرے نام کو تباہ کر رہے ہیں ،ْعامر خان پھٹ پڑے

میں نے صبر سے کام لیا اور خاموش رہا ،ْ سب کا رویہ بچگانہ ہے ،ْ سب کچھ روکنا ہوگا ،ْ سوشل میڈیا پر بیان

بدھ 14 دسمبر 2016 13:27

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ میرے اہل خانہ اور میری بیوی میرے نام کو تباہ کررہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عامر خان نے کہا ہے کہ وہ اس جھگڑے میں پڑنا نہیں چاہتے مگر بہت برادشت کرچکے ہیں۔عامر نے کہاکہ جو بھی غلط فہمیاں ہیں ،ْوہ گھر میں ہی رہنی چاہیے تھیں ،ْمعاملات اس طرف جارہے ہیں، جہاں وہ بیٹا اور شوہر کھودیں گے ،ْان سب کا رویہ بچگانہ ہے ،ْانہیں یہ روکنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ میں نے اپنی بیوی کی حمایت اس لیے کی کہ وہ حق پر تھی۔ جب سے شادی ہوئی گھر والوں نے بیوی سے اچھا سلوک نہیں کیا۔ نجی معاملہ منظر عام پر آنے پر خوش نہیں ہوں۔میرے بہن بھائی معاملے کو بار بار سوشل میڈیا پر لاتے رہے اور یہ سب کچھ کسی رئیلٹی شو کیلئے نہیں ہورہا ہے۔ میں نے والد کو اس بارے میں بتایا لیکن کسی نے میری بات نہیں سنی ،ْ میں نے صبر سے کام لیا اور خاموش رہا۔فریال نے خاموش رہنے سے انکار کردیا اور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اہلخانہ اور بیوی کے میڈیا پر آنے اور رونے دھونے کی حمایت نہیں کرتا ،ْمسئلہ قابو سے باہر ہورہا ہے اسے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :