انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں ایشز سیریز میں پہلی مرتبہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گی

آسٹریلیا میں ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں اوول میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو دو سمبر کو شروع ہوگا دونوں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 23 نومبر کو برسبین کے میدان گابا میں ہوگا

بدھ 14 دسمبر 2016 13:27

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں 18-2017 کی ایشز سیریز میں پہلی مرتبہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والی پانچ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ایڈیلیڈ میں اوول میں ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو2 دسمبر کو شروع ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوگا۔

دونوں روایتی حریف ٹیموں کے درمیان سیریز کا آغاز 23 نومبر کو برسبین کے میدان گابا میں ہوگا۔آسٹریلیا کا ایڈیلیڈ اوول وہ میدان ہے جہاں نیوزی لینڈ اور میزبان آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا گیا تھا جس میں میزبان ٹیم فاتح رہی تھی۔آسٹریلیا نے گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا ،ْ پاکستان کے خلاف سیریز کا پہلا میچ بھی ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا جو 15 دسمبر کو شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ کے مطابق ایڈیلیڈ کے مداح ستاروں تلے ٹیسٹ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور توقع ہے کہ اگلے سال میچ کے دوران میدان میں تل دھرنے کو جگہ نہ ملے گی۔انہوںنے کہاکہ میں جانتا ہوں کہ بعض لوگ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کو ایشز کرکٹ کیلئے ضروری نہیں گردانتے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ زیادہ سے زیادہ ہو۔

متعلقہ عنوان :