نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا

بدھ 14 دسمبر 2016 13:27

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بنگہ دیش کی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ تین ون ڈے، تین ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے 26 دسمبر کو کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا اور تیسر میچ بالترتیب 29 اور 31 دسمبر کو نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری، دوسرا 6 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 8 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 جنوری تک ویلنگٹن جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 جنوری تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :