آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل سے شروع ہوگا

پہلا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا

بدھ 14 دسمبر 2016 13:27

برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) آسٹریلیا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیست میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل15 دسمبر سے برسبین کرکٹ گرائونڈ پر شروع ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے ،ْ میزبان ٹیم کی قیادت سٹیون سمتھ کرینگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہو گا ،ْ دونوں کے درمیان آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا، ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 جنوری، دوسرا میچ 15، تیسرا میچ 19، چوتھا میچ 22 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :