پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہاجرین کا عالمی دن18دسمبر کو منایا جائیگا

بدھ 14 دسمبر 2016 13:02

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مہاجرین کا عالمی دن18دسمبر کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدتارکین وطن کی تکالیف اور مشکلات سے آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کے حوالے سے حقوق انسانی سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین جنگوں اور قدرتی آفات کے نتیجے میں اپنا وطن اور گھر بار چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ حاصل کرنے والے لاکھوں مہاجرین کی تکالیف اور مشکلات اور ان کے ازالے کے متعلق تجاویز پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کو عالمی برادری میں ایک منفرد مقام حاصل ہے کہ اس نے دنیا کی تاریخ میں سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دی ۔1979ء میں افغانستان پر سوویت یونین کی یلغار کے بعد چالیس لاکھ مہاجرین نے پاکستان کا رخ کیا تھااور آج بھی لاکھوں مہاجرین پاکستان میںپناہ گزین ہیں۔ طویل عرصہ تک لاکھوں مہاجرین کو پناہ دینے والا پاکستان دنیا بھر کا واحد ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :