بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا140واںیوم پیدائش25دسمبرکو منایا جائے گا

بدھ 14 دسمبر 2016 12:59

بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا140واںیوم پیدائش25دسمبرکو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا140واںیوم پیدائش25دسمبرکو منایا جائے گا اس سلسلے میںٹھٹھہ صادق آباد،جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ مسلم لیگ،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن اور سرکاری و نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اورسیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جن میں جنوبی ایشیاء کے عظیم رہنما کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :