آرمی پبلک سکول کے شہدا کی دوسری برسی پرسوں منائی جائیگی

بدھ 14 دسمبر 2016 12:57

آرمی پبلک سکول کے شہدا کی دوسری برسی پرسوں منائی جائیگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء)پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے میں شہید ہونے والے بچوں کی دوسری برسی16دسمبر جمعہ کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی 16۔

(جاری ہے)

دسمبر2014کو اِس سانحے میں 147افراد شہید ہوئے تھے جن میں 130 سے زیادہ بچے تھے اس سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی یاد میں ملک بھر میں شہداء کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور شہداء کی خدمات اور لواحقین کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔جہانیاں سمیت ملک بھر میں دعائیہ تقریبات اور تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔