Live Updates

تحریک انصاف نے وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرادی

وزیراعظم نے اسمبلی میں جھوٹ بولا جس سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوا، تحریک انصاف کی قرارداد کا متن

بدھ 14 دسمبر 2016 12:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق قومی اسمبلی میں جمع کرادی ۔ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی ۔ تحریک انصاف کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاناما لیکس کے معاملے پر اسمبلی میں جھوٹ بولا جس سے ایوان کا استحقاق مجروح ہو۔

پی ٹی آئی کی تحریک استحقاق پر پندرہ ارکان کے دستخط ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے ایوان میں غلط بیانی کی اور کہا کہ لندن کے فلیٹ گلف اسٹیل مل بیچ کر خریدے۔ وزیراعظم کے وکیل کے جواب میں کہا گیا کہ گلف اسٹیل دبئی دیوالیہ تھی وزیراعظم نے ایوان میں کہا تمام دستاویزات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ میں کہا کوئی ریکارڈ نہیں۔ وزیراعظم نے بچوں کے لندن فلیٹ میں کسی قطری لنک کا ذکر نہیں کیا۔

سپریم کورٹ میں اچانک قطری شہزادے کا خط پیش کردیا گیا۔ وزیراعظم کے وکیل نے سپریم کورٹ میں کہا ایوان میں تقریر سیاسی بیان تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایوان میں تالیاں بجانے نہیں اپنی بات کرنے جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات