Live Updates

عمران خان کو مشورے کی ضرورت نہیں وہ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں، خورشید شاہ

آصف زرداری کی وطن واپسی کی تاریخ ابھی طے نہیں، تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، انہیں پارلیمنٹ کا 30سال کا تجربہ ہے، وہ لفظی جنگوں اور بدتمیزی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 دسمبر 2016 12:57

عمران خان کو مشورے کی ضرورت نہیں وہ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں، خورشید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو کسی مشورے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ خود کو عقل کل سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں واپس آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، انہیں پارلیمنٹ کا 30سال کا تجربہ ہے، وہ لفظی جنگوں اور بدتمیزی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، لیڈر کا ایک ایک لفظ بہت اہمیت رکھتا ہے، سیاستدان اگرکسی کوگالی دیتا ہے ۔

اس کا اپنا کردار خراب ہوتا ہے،عمران خان کوکسی مشور ے کی ضرورت نہیں وہ عقل کل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی وطن واپسی پر خورشید شاہ نے کہا کہ آصف زرداری جلد ہی وطن واپس آئیں گے لیکن ان کی وطن واپسی کی تاریخ ابھی طے نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات