ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کے انتخابات 3 مارچ 2017ء کو ہوں گے

بدھ 14 دسمبر 2016 12:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کے انتخابات 3 مارچ 2017ء کو ہوں گے۔ انتخابات میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدرکوکب ندیم وڑائچ اور سیکرٹری سید اظہر علی شاہ ملک کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے اے پی پی کو بتایاکہ ایشین سیائیکلنگ کنفیڈریشن کے انتخابات میں نئے صدر، سیکرٹری اور دیگر عہدیداران کا چنائو کیا جائے گا۔ انتخابات میں 42 ایشین ممالک کے عہدیداران اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :