دنیا بھر میں معروف ہونے والی گیم پوکی مون گو پاکستان میں بھی متعارف کروا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 دسمبر 2016 12:28

دنیا بھر میں معروف ہونے والی گیم پوکی مون گو پاکستان میں بھی متعارف ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر 2016ء): دنیا بھر میں معروف ہونے والی” پوکی مون گو “ گیم ایپلی کیشن پاکستان میں بھی بالآخر متعارف کروا دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پوکی مون گو گیم پاکستان میں متعارف ہونے کے بعد گیم ایپلی کیشن کے شوقین افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔پاکستانیوں کے لیے یہ گیم آفیشل سطح پر متعارف کروائی گئی۔ یہ ایپلی کیشن تقریبا 86 MBکی ہے۔

(جاری ہے)

جو کہ کئی موبائل فونز میں اسپیس کی کمی کے سبب ڈاﺅنلوڈ ہونے کے قابل بھی نہیں۔ لہٰذا اس گیم کے شوقین افراد اس گیم کو کھیلنے کے لیے پہلے اپنے موبائل میں اسپیس بنائیں ۔اس گیم کے ذریعے پاکستانی بالخصوص پاکستانی نوجوان کہیں بھی جا کر پوکی مون کو پکڑ سکتے ہیں۔اس گیم کی کامیابی اور مقبولیت کی ایک وجہ یہ ہے بھی ہے کہ اسے کھیلتے ہوئے آپ کسی اور کھلاڑی کے ساتھ بھی مقابلہ کر سکتے ہیں۔