عامر خان کے والدین کا انٹرویو، فریال مخدوم کا دھواں دھار ردعمل سامنے آگیا

بدھ 14 دسمبر 2016 12:20

عامر خان کے والدین کا انٹرویو، فریال مخدوم کا دھواں دھار ردعمل سامنے ..

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر۔2016ء )باکسر عامر خان کے والدین کے انٹرویو کے بعد ان کی بہو اور عامر کی اہلیہ کا ردعمل سامنے آگیا ہے ، کہنا تھا کہ ان کا سب کچا چٹھا جلد کھول دوں گی۔ سوشل میڈیا ایپ ”سنیپ چیٹ“ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فریال کا کہنا تھا کہ انہیں جھوٹوں سے نفرت ہے ا س لیے وہ کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گی خواہ چور ہو، لٹیرا ہو یا قاتل، آپ ماں ہو اور ٹسوے بہائیں تو لوگ تو ہمدردی کرنے لگیں گے ۔

(جاری ہے)

فریال مخدوم نے اپنے دیور اور عامرخان کے چھوٹے بھائی ہارون کی قابل اعتراض تصاویر لگا کر کہا کہ میرے کپڑے ان کو ایشو لگتے ہیں اور ان کی بیٹیاں دوپٹہ نہیں لیتیں، کیا وہ اس لیے ٹھیک ہے کہ وہ خونی رشتے ہیں اور میں بہو ہوں، یہ کیسی دوغلی پالیسی ہے ؟، مجھے 3سال بہو تسلیم نہیں کیا گیا،کیا یہ کوئی ایشو نہیں ؟،میں نے 3سال جہنم میں گزارے ،کیا وہ ٹھیک تھا؟۔ یہ کیسی گری ہوئی ذہنیت ہے ، مضحکہ خیز توقعات ہیں کہ بہو کو آپ باندیوں کی طرح ساتھ رکھیں گے، اپنی بیٹیاں سسرال میں ایک دن نہ ٹکیں اور آپ میرے سر پہ چڑھ بیٹھیں۔

عامر خان کے والدین کا انٹرویو، فریال مخدوم کا دھواں دھار ردعمل سامنے ..